بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے آج کہا کہ ریاستی اسمبلی
انتخابی مہم کے دوران نئے نئے وعدے کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کو اتر
پردیش کے عوام کو بتانا چاہیے کہ انہوں نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے
دوران کئے کتنے وعدوں کو پورا کیا۔
رابرٹس گنج کے منڈی پریشد میدان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مایاوتی
نے کہا، "وزیر اعظم دلکش تقریر کے ذریعہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
ملک میں گھی دودھ کی ندیاں بہانے کا دعوی کر رہے ہیں۔